Home سیاست ابرار الحق نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

ابرار الحق نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا۔

ابرارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری پرورش سیاسی اور فوجی گھرانے میں ہوئی ہے جہاں بانگ درا اور بال جبریل پڑھنا ہمارے لیے ضروری ہوتا تھا، راشد منہاس شہید اور میجر عزیز بھٹی شہید ہمارے ہیرو تھے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے، فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے، حج کرنے کے لیے خانہ کعبہ گیا تو کوئی اور دعا کرنے کے بجائے شہادت کی دعا کی، پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا۔

ابرارالحق نے مزید کہا کہ 9مئی کے واقعے کی ہر ایک نے مذمت کی ہے،میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھی بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑا سوشل کام کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا، سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، مزید وقت کیوں ضائع کروں جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے، سوشل ورک میرے لیے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے۔

ابرار الحق نے کہا کہ ’ سہارا ‘ میں شہید وں کے بچوں کو بالکل مفت تعلیم دی جاتی ہے، میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں، پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے، سہارا فار لائف ٹرسٹ کے تحت ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی ترجیح سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہیے، یہ ملک وسائل سے مالا مال ہے اس کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، میں ہر طرح کی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو کارکنان بے گناہ ہے انہیں فوری طور پر رہا کردینا چاہیے اور جو خطاکارہیں انہیں ضرور سزا ملنی چاہیے۔

پریس کانفرنس میں ابرار الحق نے پاک فوج کے حق میں ملی نغمہ بھی سنایا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...