Home Uncategorized فواد خان کا اپنی اہلیہ کی سالگرہ منانے کیلئے تھائی لینڈ میں سرپرائز پارٹی کا اہتمام

فواد خان کا اپنی اہلیہ کی سالگرہ منانے کیلئے تھائی لینڈ میں سرپرائز پارٹی کا اہتمام

Share
Share

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کی سالگرہ منانے کیلئے تھائی لینڈ میں قریبی دوستوں کے ساتھ سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا۔

صدف فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ، فلمساز نینا کاشف اور عمارہ حکمت، سٹرنگز کے سابق بینڈ میٹ فیصل کپاڈیہ اور ان کی اہلیہ سیما کپاڈیہ بھی موجود تھے۔

احمد علی بٹ نے تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، “سالگرہ مبارک ہو، صدف۔ اس خوبصورت ماحول میں آپ اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا۔”

فلمساز نینا کاشف نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے صدف کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ مسکراتی اور جگمگاتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد کی اہلیہ صدف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی شاندار اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...