Home سیاست وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا

Share
Share

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔کہا کہ ایک سال پہلے پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا کہ اداروں سے محاذ آرائی نقصان دہ ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے مجبور کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریے سے دور ہو جاوٴں، میں اب پارٹی کے سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی سے دوری اختیار کی ہوئی تھی، کور کمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی چھوڑ دی تھی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا کہ اداروں سے محاذ آرائی نقصان دہ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا 25 سال کا تجربہ، مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، مجھے یقین ہے اب پاکستان کا مستقبل تقسیم اور محاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوٴں ابرار الحق اور سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو، بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا، شہداء کی کہانیاں سن کر فخر محسوس کرتے تھے۔

سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، مجھے اپنی فیملی اور صحت پر فوکس کرنا ہے، 9 مئی کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں، اخلاقیات اور دین میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...