Home سیاست علی زیدی کابھی سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

علی زیدی کابھی سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Share
Share

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ سیاست چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ پاکستان کے لیے کام کروں گا۔ پاکستان کے لیے زرمبادلہ لاوٴں گا پہلے بھی یہ کام کرتا رہا ہوں اب بھی یہی کروں گا۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی آج بھی کرتا ہوں۔ جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...