Home Uncategorized ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

Share
Share

مکہ مکرمہ: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجد الحرام سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرو ریسلر ہونے اور ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستگی کی وجہ سے میں نے ایسے مقامات بھی دیکھے جن کا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے مجھے ناقابل یقین تجربات سے بھری زندگی فراہم کی جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا اور عمرہ ادا کرنا اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ الحمدللہ

یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی بین الاقوامی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...