Home Uncategorized روس نے بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پرجوبائیڈن کی تنقید کو مسترد کردیا

روس نے بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پرجوبائیڈن کی تنقید کو مسترد کردیا

Share
Share

ماسکو:روس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی تنقید کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا منصوبہ بنا رہا ہے، روس نے کہا کہ واشنگٹن نے کئی دہائیوں سے ایسے ہی جوہری ہتھیار یورپ میں تعینات کیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس نے کہا کہ وہ سوویت یونین کے 1991 کے زوال کے بعد اپنی سرحدوں کے باہر اس طرح کے ہتھیاروں کی پہلی تعیناتی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ ہتھیار پہلے ہی منتقل ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ روس بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے روسی جوہری تعیناتی کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔

امریکہ میں روس کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ روس اور بیلاروس کا خودمختار حق ہے کہ وہ اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں، ہم جو اقدامات اٹھاتے ہیں وہ ہماری بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح مطابقت رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...