Home سیاست ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی،نواز شریف

ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی،نواز شریف

Share
Share

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرو سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہدا کی یادگار جلانے اور ملک میں آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی 7 مذاکراتی کمیٹی کے اعلان پر نواز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ شہدا یادگار جلانے، ملک میں آگ لگانے،دہشت گرد،تخریب کار گروہ سے نہیں ہوسکتی۔

دریں اثنا ء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں اور دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوگی۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...