Home Uncategorized فلم دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے ،اداکار کمال حسن

فلم دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف پروپیگنڈا ہے ،اداکار کمال حسن

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال حسن نے دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف فلم کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایت کار کمار حسن دی کیرالہ اسٹوری فلم کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے آپ کو بتایا تھا، یہ پروپیگنڈا کرنے والی فلمیں ہیں جن کے میں خلاف ہوں، سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے‘‘۔

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی جاسکے۔

دوسری جانب فلم کو لیکر بالی ووڈ سمیت اداکار بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ فلم معاشرے کی عکاسی کررہی ہے جبکہ ایک طبقہ اسے ہندو مسلمان فسادات کروانے کی جڑ قرار دے رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...