Home سیاست پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کیلئے ہے،بلاول بھٹو

پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کیلئے ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
پاکستان کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام خطے میں امن و استحکام کیلئے ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جوہری پروگرام پاکستانی قوم کے لیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے ، شہید بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا کر بھی گزارا کرلیں گے، لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم ملک کے جوہری پروگرام کی حفاظت کی اور آگے بڑھایا، بھارت نے دھماکے کیے، تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو بطور اپوزیشن لیڈر ڈٹ کر کھڑی ہوگئیں اور مطالبہ کیا حکومت بھی فوراً ایٹمی دھماکے کرے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی د ھماکوں کے معاملے پر اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی نواز شریف حکومت کی حمایت کی، جوہری پروگرام کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چل رہی ہے، پاکستان کم از کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...