Home نیوز پاکستان مظفرآباد میں زیر تعمیر پل گرنے سے تین محنت کش جاں بحق

مظفرآباد میں زیر تعمیر پل گرنے سے تین محنت کش جاں بحق

Share
Share

آزادکشمیر کے دارالحکومتمظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد کے علاقے دھنی کے مقام پر زیر تعمیر بیلی برج لانچنگ کے مرحلے پر پھسل کر گرنے سے تین محنت کش جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

پولیس کی مطابق زیرین وادی نیلم کے علاقے دھنی اور گھنڈی کو ملانے کے لئے بیلی برج زیر تعمیر ہے جسکو آج ہیوی مشینری کے زریعہ لانچ کر کے ستونوں پر پہنچایاجا رہا تھا جو پھسل کر گرگیا جس کی نتیجہ میں موقعہ پر کام کرنیوالے چار ٹیکنکل ماہراور محنت کش مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ تین مزدور زخمی ہیں ۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام لوگ مقامی ہیں زخمیوں کو کمپائنڈ ملٹری ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا دوسری طرف مقامی آبادی نے حادثہ کی ذمہ داری ٹھیکیدار پر ڈالتے ہوئے الزام لگایا کہ حادثہ غفلت اور مکمل حفاظتی انتظامات ہونے کے وجہ سے پیش آیا۔

مقامی آبادی نے دھنی کے مقام پر مرکزی شاہرآہ نیلم روک کر احتجاج شروع کردیا اور مطالبہ کیا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...