Home Uncategorized اٹلی کے شہر وینس کی مشہور زمانہ نہر کا پانی اچانک سبز ہوگیا

اٹلی کے شہر وینس کی مشہور زمانہ نہر کا پانی اچانک سبز ہوگیا

Share
Share

وینس:اٹلی کے شہر وینس کی نہر دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہرسال لاکھوں سیاح مختلف ملکوں سے اس نہر کی سیر کرنے آتے ہیں۔ تاہم اس مشہور زمانہ نہر کا پانی اچانک سبز ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ وینس کی ’گرینڈ کینال‘ کا پانی اچانک سبز ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مئیر کا کہنا ہے کہ پانی سبز ہونے کی اطلاع سب سے پہلے علاقہ مکینوں نے دی تھی۔ پولیس کو پانی کے سبز ہونے کے بارے میں تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ ماحولیات کے ماہرین نے بھی پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں اور انہیں جانچا جا رہا ہے۔

وینس کی ’ گرینڈ کینال ‘ کے سبز پانی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نہر کو سبز کرنے کی کارروائی ماحول کو تباہی سے بچانے کے لیے سرگرم کچھ گروپس کی جانب سے ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...