Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کے درمیان مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کو ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے نجم الثاقب کی کمیٹی کے سامنے طلبی کا نوٹس بھی معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 19 جون تک جواب طلب کر لیا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل اور طلبی کے نوٹس کے خلاف نجم الثاقب کی درخواست پر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا بتائیں کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے؟ پٹیشن پر پیراوائز کمنٹس بھی جمع کرائیں کہ خصوصی کمیٹی نے کس اختیار کے تحت نوٹس کیا ؟ پٹیشنر کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اسپیشل کمیٹی کے لیے بھی وہی رولز ہوں گے جو عام کمیٹی کے لیے ہوتے ہیں۔

عدالت نے کہا آپ کو متعلقہ وزارت کو پارٹی بنانا پڑے گا۔ ہم نے صرف یہ چیلنج کیا کہ اسپیکر اور اسمبلی کو پرائیویٹ معاملے کو دیکھنے کا اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ میں جو معاملہ زیر التوا ہے ہم نے اس کو چیلنج نہیں کیا۔ آڈیو لیک دو پرائیویٹ لوگوں کے درمیان مبینہ طور کی گئی بات چیت ہے جسے دیکھنے کا پارلیمنٹ کو اختیار نہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...