Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں سفاک باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاردیا

راولپنڈی میں سفاک باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتاردیا

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی میں تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں باپ نے دو بیٹیوں کو قتل اوراپنے اہلیہ کو بھی چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیاہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو بھی چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا، ملزم کے وار سے خاتون کی شہ رگ کٹ چکی ہے جبکہ ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی خاتون کو زندہ حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بچوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جس کو گلے پر کٹ لگا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے راہگیر کو بھی فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔

اپنی بیٹیوں کے گلے کاٹنے والا ملزم عثمان سرکاری ادارے کا ملازم ہے جہاں بطور ٹیکنیشن کام کرتا ہے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث پیش آیا جبکہ ملزم نے اپنی رگیں بھی کاٹنے کی کوشش کی، ذبحہ کی گئی کمسن بچیوں کی عمر 10 اور 4 سال ہے جن کی شناخت انوش اور لاریب کے نام سے کی گئی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...