Home سیاست ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت بیس وکلا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج مقدمہ درج کرایا، جس میں لطیف کھوسہ، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی اور اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

علاوہ ازیں ایف آئی آر میں نسیم حیدر پنجھوتہ، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس افسران و اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ہم فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انہیں کام کرنے دیں گے جبکہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے بھی بند کیے۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے ایک سو سے زائد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا اور وکیل مصطفین کاظمی کو مقدمہ میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...