Home سیاست عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج

عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی کے ذریعے صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف ضلع لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پرخریدنے کا الزام ہے۔

ترجمان کے مطابق زمین دھوکا دہی، فراڈ اور جعل سازی سے 22-2021ء میں خریدی گئی، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے شوہر احد مجید سے مل کر جعلی منتقلی کرائی، غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی۔

ترجمان کاکہناہے کہ دھوکا دہی سے خریدے گئے رقبے کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے، رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا، اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور اس کے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی جس پر زمین مالکان نے ڈاکٹر عظمیٰ و دیگر کے خلاف مقامی تھانے میں زمین زبردستی خریدنے کی شکایات درج کروائیں۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں، دھوکا دہی سے خریدی گئی زمین کا بعد ازاں غیر قانونی طور پر قبضہ لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھوکا دہی میں ملوث دیگر افسران و اہل کاروں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...