Home Uncategorized مقررہ وقت سے قبل امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کیخلاف مقدمہ دائر

مقررہ وقت سے قبل امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کیخلاف مقدمہ دائر

Share
Share

گینگوون: طلباء نے طے شدہ وقت سے قبل امتحانی پرچے لینے پر حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ جنوبی کوریا کے سنیانگ کالج میں پیش آیا جہاں داخلے کا امتحان دینے کیلئے آئے طلبا سے استاد نے پرچہ طے شدہ وقت سے 90 سیکنڈ پہلے لے لیا۔

سنیانگ کالج کا داخلہ امتحان ملک بھر میں بدنام زمانہ مانا جاتا ہے جو کہ طویل اور مشکل ہوتا ہے جبکہ اس امتحان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے نتائج نہ صرف طلباء کے کالج میں تقرریوں کا تعین کرتے ہیں بلکہ ان کے کیریئر سے متعلق بہترین آپشنز اور مضبوط تعلقات کا بھی سبب بنتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ طلبا اور ان کے اہلخانہ اس امتحان کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امتحان کا ایک ایک سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے۔

آٹھ گھنٹے پر مبنی اس امتحان کے دوران جنوبی کوریا اپنی فضائی حدود تک بند کر دیتا ہے، انہی باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے طلبا نے زندگی کے اس اہم ترین امتحان میں خلل ڈالے جانے پر حکومت پر مقدمہ دائر کر کے لاکھوں ڈالرز پر مبنی زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب طلباء کی توجہ مرکوز رکھنے کیلئے سٹاک مارکیٹ بھی تاخیر سے فعال ہوتی ہے لہٰذا استاد کی جانب سے ڈیڑھ منٹ قبل امتحان ختم کرنا سنگین نتائج پیدا کرسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...