Home تازہ ترین 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے

23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے

Share
Share

اسلام آباد: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ پاک آرمی کے دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیفس شرکت کریں گے، تقریب کے دوران صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔
اس موقع پر پاک آرمی کے دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔
پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا، تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جو 1940 میں قراردادِ لاہور کی یاد میں ہے، جب مسلم لیگ نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے حصول کی تحریک شروع کی تھی، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور مسلح افواج کی پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔۔

Share
Related Articles

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد:بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی سیز فائر کی...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا روٴف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی...

آئی ایس پی آرنے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

راولپنڈی:معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے...