Home نیوز پاکستان راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر گہری کھائی میں جاگری، 30افراد جاں بحق

راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر گہری کھائی میں جاگری، 30افراد جاں بحق

Share
Share

 

اسلام آباد: راولاکوٹ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر آزاد پتن پانہ پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، کوسٹر میں لاشیں اور زخمی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

کمشنر پونچھ ڈویژن سردارعبدالوحید کے مطابق حادثہ آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے پاس پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں راولاکوٹ اور سدہنوتی سے موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی عمر فاروق نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع سدہنوتی سے ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...