Home سیاست شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس، سیکرٹری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس، سیکرٹری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکرٹری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر جمع کروانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے خاص طور پر آئی ایس آئی کو نامزد کیا ہے۔ سیکرٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیوں اور کیسے لاپتہ ہوئے ؟ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے رپورٹس لیکر سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع کروائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ عدالت کو پولیس حکام نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور جیو فنسنگ کی جا رہی ہے۔ جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...