Home سیاست طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

Share
Share

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

طارق بشیر چیمہ کی رکنیت گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی کی رکن زرتاج گل کے بارے میں نازیبا گفتگو اور تلخ کلامی کے باعث معطل کی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی مداخلت پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معذرت کر لی تھی۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے آج کے اجلاس میں رولنگ دے کر ایوان سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت جاری سیشن کے لیے معطل کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا جس کے بعد طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بحال ہوگئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...