Home Uncategorized 96 بچوں کے باپ نے اپنے بچوں کا پتہ لگانے کے لیے نوکری چھوڑ دی

96 بچوں کے باپ نے اپنے بچوں کا پتہ لگانے کے لیے نوکری چھوڑ دی

Share
Share

تبلیسی: اسپرم ڈونیشن کے ذریعے 96 بچوں کے والد نے اپنے سارے بچوں کا پتہ لگانے کے لیے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سافٹ ویئر انجینئر ڈائلن اسٹون مِلر نے اپنے 96 بچوں سے ملنے کے لیے 9,000 میل طویل سفر کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائلن نے یہ منصوبہ اس وقت بنایا جب انہوں نے پہلی بار اپنی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی تصویر دیکھی۔ ڈائلن نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ میں اسے اپنی پہلی اولاد سمجھتا ہوں۔

ڈائلن نے ہارپر سے پہلی ملاقات اس وقت کی جب وہ صرف تین سال کی تھی اور اس وقت سے انہوں نے زیادہ سے زیادہ بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی بچت سے اپنی نئی زندگی کے لیے فنڈز فراہم کیے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی اپنے 25 حیاتیاتی بچوں سے مل چکے ہیں۔

اگرچہ یہ ڈائلن کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی یقین سے نہیں جان پاوٴں گا کہ میرے کتنے بچے ہیں۔

یاد رہے کہ 2020 میں ڈائلن اسٹون مِلر کو ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں ان کی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی والدہ نے لکھا تھا کہ یہ کینیڈین تھینکس گیونگ کا موقع ہے اور میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا خاندان آپ کا ہارپر کیلئے شکر گزار ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...