Home نیوز پاکستان حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر آگ بھڑک اٹھی

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر آگ بھڑک اٹھی

Share
Share

سیہون: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس پر قابو پا لیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر مین وی آئی پی گیٹ کے مقام پر آگ لگی، آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آگ لگنے کے باعث مزار پر موجود زائرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکو نے مزید بتایا بڑی تعداد میں زائرین مزار پر موجود تھے، مین وی آئی پی گیٹ پر سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پولیس اور محکمہ اوقاف کے دفاتر بھی واقع ہیں۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ طلب کر لیا گیا، جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...