Home سیاست مقبول کے بجائے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

مقبول کے بجائے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ گورننس کے معاملات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں مقبول کے بجائے ملک کیلئے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ایس آئی ایف سی کے تحت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، گورننس کے معاملات بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا حکومتی اقدامات سے جلد بہتری نظرآنا شروع ہوجائے گی، سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی ولی عہد اور آرمی چیف کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا خلیجی ممالک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، خطے کے ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لارہے ہیں، نگران حکومت اپنے اخراجات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنشن فنڈز کے مسائل کو بھی دیکھ رہے ہیں، ہم مقبول کے بجائے ملک کیلئے درست فیصلوں پر یقین رکھتے ہیں، انتخابات کیلئے فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرنا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...