Home Uncategorized چین میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 26 افراد ہلاک

چین میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 26 افراد ہلاک

Share
Share

بیجنگ : چین کے صوبہ شانشی میں عمارت میں آگ لگنے سے 26افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی سرکاری میڈیا کاکہنا ہے کہ جمعرات کی صبح پرلولیانگ شہر کے ضلع لیشی میں کوئلے کی کمپنی یونگجو سے منسلک عمارت کی چوتھی منزل میں آگ بھڑک اٹھی ۔

امدادی ٹیموں نے درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ 63افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ، آتشزدگی سے اب تک 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس بیجنگ میں ماہ اپریل میں آتشزدگی کے واقعے میں 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...