Home نیوز پاکستان وزارت خارجہ آفس میں آگ بھڑک اٹھی،امدادی کارروائیاں جاری

وزارت خارجہ آفس میں آگ بھڑک اٹھی،امدادی کارروائیاں جاری

Share
Share

اسلام آباد: وزارت خارجہ آفس میں آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد کےریڈ زون میں وزرات خارجہ کے آفس میں آتشزدگی ہوئی ہے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آگ وزارت خارجہ کی اولڈ بلڈنگ میں لگی جہاں حساس سیکشن ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں آگ کس جگہ اور کس وجہ سے لگی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے لگنے والی اس آگ پر وزارت خارجہ نے قابو پا لیا ہے اور امدادی ٹیمیں واپس چلی گئیں تاہم ابھی تک نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے.

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...