Home Uncategorized ‎الشفا اسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، شمالی غزہ سے مزید 20 لاشیں برآمد

‎الشفا اسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت، شمالی غزہ سے مزید 20 لاشیں برآمد

Share
Share

 

یروشلم: غزہ میں قائم الشفا اسپتال سے ایک بڑی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں سے مریضوں، اسپتال عملے، نرسز اور ڈاکٹرز کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو ہفتے تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے والے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال سے ایک بڑی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اُن دو ہفتوں جب اسپتال میں اسرائیلی فوج کا قبضہ تھا، اُس دوران مریضوں کا انتقال ہوا یا انہیں قتل کر کے ایک ہی جگہ پر مدفن کیا گیا ہے۔

غزہ اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے مریضوں، نرسز سمیت دیگر کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے کچھ کی شناخت ہوئی ہے اور اُن پر چٹ لگادی گئی ہے۔

اسپتال کے عملے نے بتایا کہ جن لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئیں اُن میں سے بیشتر مریض اسرائیلی قبضے کے وقت اسپتال میں علاج کیلیے داخل تھے اور پھر اسرائیل کی فوج نے تمام طبی سہولیات کو بند کروادیا تھا۔

اس کے علاوہ غزہ کے شمالی حصے کی پٹی میں مٹی اور ریت کے ڈھیروں تلے دبی مزید 20 لاشیں ملی ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب لوگ ایک چوکی سے گزر رہے تھے اور انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

اُدھر فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ وسطی غزہ میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 11 افراد شہید ہوگئے جن میں سے بیشتر بچے ہیں۔ جبکہ حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مشرقی غزہ کے علاقے طفح میں اسرائیلی فورسز نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس افسران سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت داخلہ نے پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی  اور اس کی تحقیقات کروا کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...