Home Uncategorized بھارتی نوجوان کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکل آئی

بھارتی نوجوان کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکل آئی

Share
Share

ہنوئی:ویتنام میں ڈاکٹرز نے حال ہی میں ایک بھارتی نوجوان کی اس وقت جان بچالی جب اس کے پیٹ سے بام مچھلی برآمد ہوئی جو کہ آنتوں کو شدید نقصان پہنچا چکی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے ویت ڈک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک غیر ملکی شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی کو نکالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 31 سالہ بھارتی شہری کو پیٹ میں شدید درد ہوا جس کے بعد اسے ویتنام کے اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے ڈاکٹرز نے ہنگامی سرجری کر کے ایک بھارتی نوجوان کی جان بچائی ہے، بام مچھلی شہری کی آنتوں کو کاٹ کر اس کے پیٹ میں داخل ہو گئی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کے جسموں میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں لیکن ایک زندہ بام مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...