Home sticky post 6 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی معاملے پر بڑا بریک تھرو سامنے آگیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی معاملے پر بڑا بریک تھرو سامنے آگیا

Share
Share

لاہور:پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کرلیا، ریفرنس ڈراپ کرنے کا ڈرافٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومتی ارکان نے اسپیکر کو درخواستیں دے رکھی تھی جوکہ احمد اقبال، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور افتخار احمد چھاچھر کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بحال کرنے پر عمل درآمد اسپیکر کے بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا، حکومت و اپوزیشن ارکان نے جن نکات پر اتفاق کیا اس میں معطل ارکان کی بحالی شامل ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...