Home نیوز پاکستان گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

Share
Share

کراچی : گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کراچی کا پروڈکشن پلانٹ بند کردیا، ترجمان نے بتایا کہ کارسازی پلانٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

کراچی پورٹ پر سی کے ڈی اوردیگر اسپیر پارٹس برآمد کرنے کی منظوری نہیں دی جا رہی، بندرگاہ پرسی کے ڈی اور دیگر پارٹس پینتالیس دن سے زائد رُکے ہوئے ہیں۔

پاک سوزوکی اربوں روپے کے پورٹ ڈیمریجز ادا کر رہی ہے اور پروڈکشن بند ہونے سے حکومت کو کروڑوں روپےٹیکسوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

آٹو موبائل ایسوسی ایشن اور آٹو مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے آٹو پالیسی 21-26 پر عمل کرنے کی درخواست کی تاہم کارسازی کی پالیسز پر عملدارآمد نہ ہونے سے نئے سرمایہ کار نہیں آئیں گے۔

حکومت سے مطالبہ ہے آٹو پالیس دوہزاراکیس سے چھبیس پرعمل درآمد کرایا جائے۔

موجودہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار آٹو مینوفیکچررز کو بھی سنگین صورتحال کا سامنا ہے جبکہ متعدد آٹو پارٹس مینوفیکچررز پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...