Home sticky post امریکا میں پارک میں گھومنے گئے شخص کی قسمت جاگ اٹھی، قیمتی ہیرامل گیا

امریکا میں پارک میں گھومنے گئے شخص کی قسمت جاگ اٹھی، قیمتی ہیرامل گیا

Share
Share

آکنساز:امریکی ریاست آکنساز میں موجود کریٹر آف ڈائمند اسٹیٹ پارک میں گھومنے گئے ایک شخص کے ہاتھ 2.71 قیراط کا سفید ہیر لگ گیا۔

امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے پاؤلی کے رہائشی ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے طویل ٹرپ کا آغاز پارک میں دو دن قیام سے کیا۔ وہ دونوں اس جگہ سے اتنے محظوظ ہوئے کہ ٹرپ سے واپسی پر انہوں نے وہاں دوبارہ رکنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ دوسرے بار آتے وقت وہ کچھ اسکرینز خرید لائے اور وہ اور ان کی اہلیہ ساؤتھ واش پویلین میں موجود کینیری ہِل کے علاقے پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں ٹرپ کے پہلے دن ایک نہایت اچھا انسان ملا جس نے ان کو اس جگہ کے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی دریافت سے متعلق بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں جو چیز ملی ہے وہ کوارٹز سے مختلف ہے۔ جس وقت انہوں نے اس کو اپنے بیلچے میں دیکھا اس وقت لگا کہ وہ شیشے کا ایک دھاتی ٹکرا ہے۔

2.71 قیراط کا یہ سفید ہیرا مٹر کے سائز کا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...