Home Uncategorized بھارتی پارلیمنٹ کی دیوار پراکھنڈ بھارت کے نقشے نے مودی حکومت کے عزائم آشکار کردئیے

بھارتی پارلیمنٹ کی دیوار پراکھنڈ بھارت کے نقشے نے مودی حکومت کے عزائم آشکار کردئیے

Share
Share

نئی دہلی:بھارت کی پارلیمنٹ کی دیوار پراکھنڈ بھارت کے نقشے نے مودی حکومت کے عزائم واضح کردئیے ہیں۔نیپالی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام غیر ضروری اور نقصان دہ سفارتی مسائل کا سبب بن سکتاہے۔

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے ‘اکھنڈبھارت’ کے نام سے آرٹ ورک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‘ہمارا عزم واضح ہے ، اکھنڈ بھارت’۔ لوک سبھا رکن منوج کوٹک نیکہا کہ نئی پارلیمنٹ میں ‘اکھنڈ بھارت’ طاقتور، خودانحصار بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔

نیپالی سیاست دانوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں ‘اکھنڈ بھارت’ کے نقشے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نیپالی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام غیر ضروری اور نقصان دہ سفارتی مسائل کا سبب بن سکتاہے۔

ادھر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں بنایا گیا آرٹ ورک اشوک سلطنت کا پھیلاوٴ ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح نریندر مْودی نے 28 مئی کو کیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...