Home Uncategorized واٹس ایپ اپنے ایموجی بورڈ میں مزید جدت لے آیا

واٹس ایپ اپنے ایموجی بورڈ میں مزید جدت لے آیا

Share
Share

مینلوپارک: واٹس ایپ کی جانب سے ایپ میں ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کردیاگیاجس میں ایموجی کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا اپنی اس مقبول ترین ایپ میں ہر ہفتے کوئی نہ کوئی مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور اب اس کے نئے ورڑن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کرکے اس کے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فی الحال یہ آزمائشی ورژن میں ہے لیکن جلد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کر دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپ میں ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈویلپر اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں پلے اسٹور پر موجود ہے۔

تاہم ظاہر ہے کہ مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈروئڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ نے اس کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں ایموجی کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گف اور اسٹیکروں تک رسائی آسان بنائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...