Home تازہ ترین مدھیہ پردیش میں چڑیل نماپراسرا ر خاتون نے خوف و ہراس پھیلا دیا

مدھیہ پردیش میں چڑیل نماپراسرا ر خاتون نے خوف و ہراس پھیلا دیا

Share
Share

مدھیہ پردیش:بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پْراسرار خاتون نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پْراسرار خاتون کی عجیب و غریب حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہرہ چھپائے اس خاتون نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور اس نے رات کے وقت کئی گھروں کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر غائب ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عورت کے گلی میں آتے ہی وہاں موجود جانور بھی عجیب و غریب آوازیں نکالنے لگے، وہاں موجود کتا اور گائے خاتون کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔
چہرہ چھپا ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اس عورت کو پہچاننے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد انٹرنیٹ پر علاقے میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔
لوگوں نے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے خاتون کو چڑیل قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ چڑیل ہوتی تو اس ویڈیو میں نظر نہیں آتی، یہ کسی کی شرارت یا پرینک معلوم ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بڑھتی افواہوں اور خوف و ہراس اور حقیقیت جاننے کے لیے پولیس بھی میدان میں آگئی۔
مقامی پولیس نے رات کے وقت علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے پولیس کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے کچھ دن گزر چکے ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے مصدقہ کوئی چیز سامنے نہیں آسکی ہے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 پاکستانی خواتین جاں بحق

مدینہ منورہ:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...