Home Uncategorized پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی نئی ویکسین کی مریضوں پر آزمائش

پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی نئی ویکسین کی مریضوں پر آزمائش

Share
Share

 

لندن: برطانیہ میں مریضوں پر پہلی بار پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی ایک نئی ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے۔

منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں ویکسین دی گئی۔

ٹرائل کی قیادت کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ یہ علاج اس بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ یہ بالآخر دنیا بھر میں علاج کا معیار بن جائے گا۔

بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین نان اسمال سیل (جو کہ بیماری کی سب سے عام قسم ہے) پھیپھڑوں کے کینسر (این ایس سی ایل سی) کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔

یہ ویکسین میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) کا استعمال کرتی ہے اور مدافعتی نظام کو این ایس سی ایل سی سے حاصل شدہ ٹیومر مارکرز فراہم کرکے کام کرتا ہے تاکہ ان مارکرز کو سامنے لاکرجسم کو کینسر کے خلیات سے لڑنے کے لئے تیار کیا جاسکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...