Home نیوز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیاجبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے ا?خری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.77 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...