Home Uncategorized امریکا میں سینگوں والے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت

امریکا میں سینگوں والے ڈائناسور کی نئی نسل دریافت

Share
Share

کولوراڈو: امریکی سائنسدانوں نے سینگوں والے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو کہ 11,000 پاؤنڈ اور 22 فٹ لمبی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈائناسور شمالی امریکہ میں اب تک پایا جانے والا سب سے بڑا سینٹروسورائن نسل کا ڈائناسور ہے۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈائنوسار 78 ملین سال قبل ریاست مونٹانا میں گھومتے پھرتے تھے۔

کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرز جوزف اسریچ اور مارک لووین نے بلیڈ نما سینگوں کے مڑے ہوئے سیٹ کی وجہ سے نئے ڈائناسور کو لوکیسیراٹوپس رنگیفارمیس کا نام دیا ہے۔

کولوراڈو کے عجائب گھر میں ڈائناسور کی ایک نقل عوام کے لیے نمائش کے طور پر رکھ دی گئی ہے۔ ٹیم نے کہا کہ شکر ہے کہ یہ کسی کی حویلی میں بطور آرائش کا ایک حصہ نہیں بنا۔ یہ ایک میوزیم میں رکھا گیا ہےجہاں اسے ہمیشہ کے لیے یہ محفوظ ہوگا تاکہ لوگ اس کا مطالعہ کر سکیں اور اسے دیکھنے کا لطف اٹھائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...