Home نیوز پاکستان ‎تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ، 28 افرادجاں بحق

‎تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ، 28 افرادجاں بحق

Share
Share

واشک: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...