Home Uncategorized برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 62 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 62 افراد ہلاک

Share
Share

ساوٴ پاوٴلو: برازیل کی ریاست پارانا سے ساوٴ پاوٴلو جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر موجود حکام نے بتایا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ درختوں کے درمیان لڑکھڑاتے ہوئے نیچے آرہا ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔

ویلنہوس میں موجود شہری انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ طیارے میں جتنے لوگ سوار تھے، ان میں سے کوئی بھی نہیں زندہ نہیں بچا اور طیارہ گرنے سے صرف ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

برازیل کے صدر لوئز اناشیو لولا ایک تقریب میں شریک تھیجہاں انہوں نے طیارے کے حادثے کی خبرملتے ہی کہا کہ بری خبر ملی ہے اور مجمے کو ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کو کہا۔

ایئرلائن وئیپاس نے بیان میں کہا کہ جہاز ریاست پارانا میں کیسکیویل سے ساوٴپاوٴلو کے مرکزی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن ساوٴپاوٴلو کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر پر وینہیڈو میں گرگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ طیارے کے حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی جاسکتی ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...