Home نیوز پاکستان ‎اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

‎اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Share
Share

‎ اسلام آباد: نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

‎پرواز نمبر پی کے 325 نے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ فضا میں پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا گیا، پائلٹ نے انجن سے خود کار نظام کے تحت سگنل ملتے ہی کنٹرول ٹاور کو آگاہ کرکے واپس لینڈنگ کے لیے آگاہ کیا۔

‎پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔

‎طیارے کو ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کرکے انجینیئرز کو طلب کیا گیا، طیارے کے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...