Home نیوز پاکستان ‎ملک بھر میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

‎ملک بھر میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

Share
Share

‎ لاہور: ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے نماز مغرب سے قبل مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

‎لاہور میں بادشاہی مسجد سمیت کئی اہم مساجد میں اجتماعی اعتکاف کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

‎لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کرتے ہیں۔
‎یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔

‎اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔ معتکفین ماہ مبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔

‎ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...