Home کھیل لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آیا

لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آیا

Share
Share

کولمبو: لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے سانپ گراونڈ میں گھس آیا۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا جس کے باعث کھیل کافی دیر تک رکا رہا۔

کولمبو میں پیر کو گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے مابین میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک لمبے بلیک ممباسا سانپ کو گراونڈ میں رینگتے ہوئے دیکھا گیا۔

سانپ آتا دیکھ کر امپائرز نے کھیل کو روک دیا اور پھر کوشش کرکے سانپ کو گراونڈ بدر کیا گیا لیکن وہ گال ٹائٹنز کے ڈگ آوٴٹ میں داخل ہوگیا۔

بات یہیں ختم نہ ہوئی بلکہ لیگ انتظامیہ کو ریسکیو اور وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر سانپ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنا پڑا۔

ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک نے اس واقعے پر ٹویٹ کیا کہ “ناگن واپس آگئی ہے۔” انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم پر بھی تنقید کی جو وکٹیں لینے کے بعد “ناگن” ڈانس کرتی ہے۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...