Home Uncategorized بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ

بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں جنگی طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے۔تاہم حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں ایک جھگی پر گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے سے 2 خواتین ہلاک اور 4 زخمی افراد ہوگئے تھے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جن میں 3 خواتین شامل ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے مگ طیاروں کو حادثات کی بلند شرح کے باعث ’اڑتے ہوئے تابوت ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق 2010 تک 20 جبکہ 2003 سے لے کر2013 تک 38 مگ طیارے تباہ ہوئے۔ مگ طیارے تباہ ہونے کے واقعات میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...