Home نیوز پاکستان راولپنڈی بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ گھس آیا

راولپنڈی بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ گھس آیا

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ مقامی آبادی میں داخل ہو گیا۔

ریسکیو اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ریچھ کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریچھ گزشتہ رات بستی میں داخل ہوا تھا، ریچھ کی تلاش کل سے جاری ہے لیکن اب تک مل نہیں سکا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جنگلی ریچھ جمعہ کو بھی بستی میں آیا تھا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بھاٹہ چوک کے قریب آبادی میں سیکورٹی گارڈ نے ریچھ دیکھا ہے، سیکورٹی گارڈ نے ریچھ کی ویڈیو بھی بنائی۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں جبکہ محکمہ وائلڈ لائف عملے کو بھی طلب کرلیا ہے، علاقے میں مختلف جگہوں کو سرچ کرچکے ہیں ریچھ نہیں ملا۔

شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اعلانات کرکے گھر میں رہنے کی اپیل بھی کی گئی ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...