Home Uncategorized مختلف مردوں سے جعلی شادیاں رچانے والی خاتون پکڑی گئی

مختلف مردوں سے جعلی شادیاں رچانے والی خاتون پکڑی گئی

Share
Share

بیجنگ: ایک چینی خاتون کو شادی شدہ ہونے کے باوجود فراڈ کے لیے 3 مردوں سے جعلی شادیاں کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڑو نامی چینی خاتون نے 3 مردوں سے جعلی شادی کرے تقریباً ایک لاکھ ڈالرز ہتھیائے۔

35 سالہ جعلساز خاتون جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں، نے دوسرے مردوں کو دھوکہ دینے کے مخصوص مقصد سے ڈیٹنگ کرنا شروع کی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون کو مسلسل دکھاوے کی زندگی میں کس چیز نے مائل کیا کیونکہ چینی میڈیا کے مطابق ان کے شوہر کا اپنا کاروبار ہے اور خاندان کی مالی حالت اچھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بات یقینی ہے جس نے عورت کو کئی سالوں تک چار شوہروں کو دھوکا دینے پر اکسایا، اور وہ ہے ان کا حقیقی شوہر جو ہمیشہ کام میں مصروف رہتا تھا اور اہلیہ کو زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔

بھانڈا پھوٹنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کو دھوکہ دہی کے جرم میں کم از کم 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے، جیسا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کم از کم 660,000 یوان (92,000 ڈالرز) کیلئے اپنے تین جعلی شوہروں کو دھوکہ دے چکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...