Home نیوز پاکستان مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

Share
Share

لاہور : لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا۔آئندہ چھ ہفتوں میں دبئی کی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ پانچ سسٹمزکے ذریعے لاہور میں منتخب جگہوں پر کلاوٴڈ آوٴنائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا۔

ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلا س میں کیاگیا۔ ورکنگ گروپ متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے کلاوٴڈ سیڈنگ اور کلاوٴڈ آوٴنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں لاہور میں اسموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کلاوٴڈ سیڈنگ کیلئے پہلا ٹرائل 4 سے 6 ہفتے میں متوقع ہے۔ ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاوٴڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصارموسمی حالات، بادلوں کی تشکیل پر ہے۔ کلاوٴڈ آوٴنائزیشن کیلئے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے۔

اگلے چھ ہفتوں میں دبئی کی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ پانچ سسٹمزکے ذریعے لاہور میں منتخب جگہوں پر کلاوٴڈ آوٴنائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا۔لاہور میں اسموگ ریڈکشن ٹاورز کی تنصیب کیلئے ماہرین کی ٹیم اگلے ماہ چین جائے گی۔ منصوبوں کی نگرانی کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔

لاہورمیں فضائی آلودگی نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 436 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...