Home سیاست اڈیالہ جیل آمد پر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگ گئے

اڈیالہ جیل آمد پر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگ گئے

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاوٴنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کے لئے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...