Home کھیل عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس ارسال کردیا

عامر سہیل نے نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے نوٹس ارسال کردیا

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام سے روکنے کیلئے مینجمنٹ کمیٹی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ و چیف الیکشن کمشنر کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے امور قانون کے مطابق چلائے جانے چاہئیں۔

لیگل نوٹس میں چیف الیکشن کمشنر اور وفاقی وزارت رابطہ کمیٹی سے استدعا کی گئی ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روکا جائے

انہوں نے کہا کہ انکی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی غیر فعال ہو چکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ کمیٹی کو 19 جون تک کام کرنے کی مہلت دی تھی، جس کی معیاد گزر چکی ہے۔

نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا کہ مدت ختم ہونے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک کرکٹ کی بہتری اور فلاح میرا مقصد ہے، پی سی بی کے امور قانون کے مطابق چلائے جانے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ آج شام کو طلب کی گئی ہے جس کی صدارت نجم سیٹھی کریں گے، میٹنگ کا اہم ایجنڈا پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کی تشکیل ہے، میٹنگ میں ڈیپارٹمنٹ کے 4 اور ریجنز کے 4 نمائندوں کی منظوری لی جائے گی۔

Share
Related Articles

بھارتی ویمن ٹیم انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپئین بن گئی

کوالالمپور:بھارتی ویمن ٹیم نے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔...

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشنگوئی کردی

کینبرا:سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی...

چیمپئنز ٹرافی کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان،اہم کھلاڑیوں کی واپسی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور کے بعد واپس لاہور پہنچ گئی

لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورمکمل کر کے واپس لاہور پہنچ...