Home سیاست ‎احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور

‎احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور

Share
Share

‎اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔

‎ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج مقررکردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

‎ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی تھیں۔

‎وزارت قانون و انصاف نے ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک کا جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ناصر جاوید رانا 24 جنوری 2027 تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دیں گے۔

Share
Related Articles

ذاتی خواہشات آگے لانے کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی جو سوچ ہے وہ بے وفائی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے...

شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت...

موٹر وے ایم ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کاشکار،5 افراد جاں بحق

چکوال :موٹر وے ایم ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے...

امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر...