Home نیوز پاکستان صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

Share
Share

میرپور ماتھیلو: پولیس نے گذشتہ روز قتل ہونے والے صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے تھانہ رونتی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مقامی صحافی محمد بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ ملزم شوکت گھنیو کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل صحافی بچل گھنیو کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں موجود تھے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...