Home highlight محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تمام پر اتفاق

محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تمام پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
ملاقات میں امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کمزوری باقی نہ رہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ممالک میں پہنچ کر نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے لیے امریکا کی پیشکش کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا تاکہ تمام اداروں کے درمیان مربوط تعاون ممکن ہو سکے۔
ملاقات کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سالانہ کاوٴنٹر نارکوٹکس مہم کے دوران 134 ٹن منشیات قبضے میں لی گئیں۔ 2001 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں 75 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ ضبط شدہ منشیات کی مالیت 12.797 بلین ڈالر رہی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کر کے پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں اور پاکستان ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...